پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز کے لیے روانہ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچے گی، جہاں سیریز میں میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی، جبکہ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 29 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلیں گی۔

کرکٹ حکام کے مطابق یہ ٹرائی سیریز آئندہ ICC Women’s Cricket World Cup کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے، جہاں ٹیم اپنی کارکردگی اور کمبی نیشن کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے