پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں وسعت کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ تقریب میں موجود تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط کیے گئے، دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی ترقیاتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی قومی ترقی و منصوبہ بندی کمیشن کےڈائریکٹر زینگ شانجی نےدستخط کیے۔
ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کےشعبوں میں تعاون سےمتعلق مفاہمتی یادداشت پر چین کےوزیر ماحولیات ہوانگ رنچیانگ اور پاکستان سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کیے۔
پاکستان اور چین کے درمیان ویٹرنری ویکسین عطیہ کی حوالگی کی دستاویز پر وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور چین کے وزیر زراعت ژانگ ژو نے دستخط کیے۔ خشک میوہ جات اور ڈرائی فروٹ کیلئےمعائنہ،قرنطینہ اور حفظان صحت کےتقاضوں سے معتلق پروٹوکول پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور پاکستان سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کیے۔
مکئی کےلیے نباتاتی صحت تقاضوں سےمتعلق پروٹوکول کے دستاویز پر چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی وزیر سن می جون اور سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے دستخط کیے۔ مطابقتی جانچ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن کے ڈائریکٹر لووین اور پاکستانی سفیر نےدستخط کیے۔
شنہوانیوزایجنسی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چینی خبررساں ایجنسی شہنوا کے صدر نے دستخط کیے چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کےپارٹی اسکول اور پاکستان نیشنل اسکول پبلک پالیسی میں تعاون کی یادداشت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےپارٹی اسکول کے نائب صدر اور پاکستانی سفیرنے دستخط کیے۔
چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن کےدرمیان مشترکہ ڈاکیو منٹری پروڈکشن میں تعاون کی یادداشت پر وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر نے دستخط کیے۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں عوامی تبادلوں کی مفاہمتی یادداشت پر چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پارٹی برانچ سیکرٹری اورپاکستانی سفیر نےدستخط کیے۔
پاکستان چین آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چین کے نائب وزیر تجارت یان ڈونگ اور سیکرٹری تجارت جواد پال نےدستخط کیے۔ انسداد دہشتگردی آلات میں تعاون کی دستاویز اور انسانی وسائل کی ترقی کےتعاون کی مفاہمتی یادداشت پر چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کےچیئرمین اور پاکستانی سفیر نے دستخط کیے۔
پاکستان اور چین کےدرمیان زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور چیئرمین چن ژیاوڈونگ نے دستخط کیے۔ چین فارن افیئرز یونیورسٹی اور پاکستان فارن سروس اکیڈمی کےدرمیان تعاون کی یادداشت پر ڈی جی پاکستان فارن سروس اکیڈمی اور چینی فارن افیئرز یونیورسٹی کےپارٹی سیکریٹری نے دستخط کیے۔
