پاکستان کوعالمِ اسلام کی پہلی اوردنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے

پاکستان کوعالمِ اسلام کی پہلی اوردنیاکی 7ویں ایٹمی طاقت بنے 28 برس مکمل ہوگئے،چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والےایٹمی دھماکوں کی گونج اور“اللہ اکبر”کےفلک شگاف نعرے آج بھی قوم کے جذبے اور عزم کی یاد دلاتے ہیں

اٹھائیس مئی 1998 کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دفاع وطن کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا، جسے ملکی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب قرار دیا جاتا ہے۔

یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ آج دنیا کو ایک بار پھر یہ باور کرایا جائے گا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ یومِ تکبیر قومی خودداری، اتحاد اور دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے,وزیراعظم نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو،میاں نواز شریف، قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت تمام سائنسدانوں اورماہرین کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے