یوم تکبیر کے 28 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت کی قابل فخر عوام کو مبارکباد

یوم تکبیر کے 28 سال مکمل ہونے پرعسکری قیادت نے پاکستان کےقابل فخر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر،ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو،نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے مشترکہ تہنیتی پیغام جاری کیا،آئی ایس پی آرکےمطابق عسکری قیادت نےکہا 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کرجنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

یوم تکبیرقومی اتحاد،وقار،خودمختاری،علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے،یہ تاریخی کامیابی دور اندیش قیادت،سائنسدانوں اورانجینئرزکی شاندارخدمات،پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بےلوث قربانیوں کی عکاس ہے۔

عسکری قیادت کاکہنا ہےپاکستان کی تزویراتی صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے,پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی،استحکام اور خوشحالی یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے