گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کر لی گئی

گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس سے نفری طلب کر لی گئی،پنجاب پولیس کے پانچ ہزاراہلکار گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔

رائٹ مینجمنٹ فورس کے ڈیڑھ ہزاراہلکارگلگت بلتستان الیکشن کی سکیورٹی پرتعینات ہوں گے،پنجاب کانسٹیبلری کے 1 ہزار 242،اورپنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1 ہزار 958 اہلکار بھیجے جائیں گے۔

لاہورپولیس کے تین سو اہلکاربھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیےبھجوائے جائیں گے،اے آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ایم ٹی کومراسلہ لکھ کر ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کاکہہ دیا،ٹرانسپورٹ اور عملے کی تفصیلات سی پی او بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے