لاڑکانہ: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے ماں بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق، جبکہ شوہر اور 4 سالہ نواسی زخمی ہو گئے، تاہم جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ ماں زرینہ، 36 سالہ بیٹا ضمیر، 28 سالہ بیٹا روشن علی اور 26 سالہ بیٹی صائمہ مغیری شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مغیری برادری میں دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا، فائرنگ سے گھر کا سربراہ بند علی اور اس کی 4 سالہ نواسی کجلی مغیری شدید زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول خاندان پر مخالفین کے اصغر علی نامی شخص کے قتل کا مقدمہ بھی درج تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے