اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز

بجٹ میں اسٹیشنری پر جی ایس ٹی میں 8 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کی جائے گی۔

فیصلے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل، سیاہی سب کچھ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ دیگرتعلیمی اور دفتری استعمال کا سامان بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

تعلیمی اور دفتری اخراجات کو بڑے اضافے سے جھٹکا لگے گا یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ کی منظوری اور پارلیمانی کارروائی کے بعد سامنے آئے گا۔ جو بھی طے ہوا اس پر عملدرآمد یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے