تانگیر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، اموات کی تعداد 2 ہوگئی

گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں ن لیگ کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ضلع میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، اسلحہ پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی ہدایات کے مطابق تمام امیدواروں کے لیے 5 جون کی رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا جس کے بعد 7 جون کو خطے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے پولنگ ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے