لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کشمیر بھارت کا سرحدی علاقہ تھا ۔

زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے، فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے