کالعدم جوائنٹ کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کیلئے گٹھ جوڑ بے نقاب

شرپسند سیاسی عناصر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کوسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے لگے، بھار ت کا گودی میڈیا حسبِ وطیرہ ان پر تشدد ، پرانی اور جعلی ویڈیوز کو منظم انداز میں مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

بھارتی گودی میڈیا نے کراچی کے احتجاج کی پرانی ویڈیوز چلا کر آزاد کشمیرکی جعلی منظرکشی کی، تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکے، حکومتِ آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت ممنوع قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا "عوامی مزاحمت” کا پروپیگنڈا کرتا رہا۔

کچھ ملک دشمن بھگوڑے یوٹیوبرز اور مخصوص سیاسی جماعت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایماء پر گودی میڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔

بھارتی نیوزچینلز کی طرف سے شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے ظاہرہوتا ہے کہ اس منظرنامے کے پیچھے بھارت اور کالعدم کمیٹی کا گٹھ جوڑ ہے، جبکہ شرپسند افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر جعلی اور اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی حمایت اور گودی میڈیا پروپیگنڈا سے ثابت ہوگیا کہ یہ انتشاری کمیٹی محض احتجاج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں بیرونی فنڈنگ اور سازش بھی واضح ہے، انتشاری کمیٹی کے مطالبات کا بہانہ بنا کر بھارت فائدہ اٹھانا اور فساد پھیلانا چاہتا ہے اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اس لئے وہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے غیورعوام کو چاہیے کہ پر امن رہ کر بیرونی ایماء پر چلنے والے عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے