ایران امریکا معاہدہ: ٹرمپ کا دستخطوں کی متوقع تاریخ کا اعلان

Trump sharply criticizes US media, calls news about Iran “biased”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک اہم معاہدے پر رواں ہفتے کے اختتام یا پیر تک دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

معروف امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ بیان کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے نجی سطح پر بعض غلط معلومات کے اجرا پر معذرت بھی کی ہے، جسے انہوں نے مذاکراتی عمل کے لیے حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شام تک ایران کے اعلیٰ حکام مجوزہ معاہدے کی منظوری دے چکے تھے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق حتمی منظوری کے حوالے سے ابھی کچھ مراحل باقی ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی قیادت کی آخری توثیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں پر سخت ردعمل دیا تھا جن میں مبینہ امن معاہدے کی تفصیلات سامنے لائی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی شرائط حقیقت پر مبنی نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ معاہدے کی اصل دستاویز اور اس کی شرائط متعلقہ فریقین کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے اور تمام فریق ایک قابلِ قبول حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے