خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج دوپہر دو بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پیغام میں انکشاف کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ نہ تو متوازن ہے اور نہ ہی سرپلس بلکہ یہ پچاس ارب روپے خسارے کا بجٹ ہوگا۔
شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ۔ صوبائی بجٹ حقیقی آمدن پر مشتمل ہے اور اس کا تمام کریڈٹ وزیراعلی سہیل خان آفریدی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کوجاتا ہے۔
