کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کے کلفٹن بوٹ بیسن میں واقع مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن میں پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، عینی شاہدین کے مطابق کار سوار حملہ آوروں نے دفتر کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا، متعدد گولیاں دروازے کے آر پار ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کرکے شواہد محفوظ کرلیے۔
