گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات اختتام پذیر، بھارتی سکھ یاتری واپس روانہ

یاتریوں کی واپسی کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ امیگریشن اور سفری مراحل کو سہولت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے واہگہ چیک پوسٹ پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ یاتریوں کو الوداع کہا۔

اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق بھی موجود تھے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے میڈیکل سہولیات اور کرنسی ایکسچینج سمیت دیگر ضروری انتظامات فراہم کیے گئے تھے۔

واپسی کے موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والی سہولیات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی سہولیات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے