رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد کراچی سے گرفتار

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سوات کا رہائشی ہے، دہشت گرد 2007ء کے دوران فتنہ الخوارج کے فضل اللّٰہ گروپ میں شامل ہوا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد نے شکردرہ، شکر ڈیری میں سکولوں اور پولیس چوکی کو آئی ای ڈی سے تباہ کیا، دہشت گرد تھانہ مٹہ پر حملہ کر کے سرکاری اسلحہ لوٹنے اور تھانے کو آگ لگانے میں ملوث ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2008ء میں آپریشن کے دوران دہشت گرد مینگورہ میں روپوش رہا اور بیرون ملک فرار ہو گیا، 2022ء میں دہشت گرد نے واپس آکر دوبارہ دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں، دہشت گرد کے حملے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں کارروائی کے بعد دہشت گرد روپوشی کے لیے کراچی منتقل ہوا، دہشت گرد مزید کارروائیوں کے لیے نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جاوید علی خان عرف سواتی سی ٹی ڈی سوات کو مطلوب تھا، گرفتار دہشت گرد کو سی ٹی ڈی سوات کے حوالے کر دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے