راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ماہر امراضِ چشم ندیم قریشی پر مشتمل دو رکنی طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ جیل اسپتال میں جیل کے طبی عملے کی معاونت سے انجام دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ فالو اپ معائنہ آنکھ کے علاج کے پانچویں مرحلے کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اتوار کی شب پمز اسپتال میں پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن بھی لگایا گیا تھا، جس کے بعد یہ فالو اپ چیک اپ کیا گیا ہے۔
