آج رات پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آج سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دادو اور دالبندین میں 45، بھکر، نوکنڈی اور اوکاڑہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 40، لاہور میں 39، کراچی میں 45، پشاور میں 42 اور کوئٹہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
