وینزویلا میں طاقتور زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، کاراکاس میں عمارتیں تباہ، متعدد ہلاک

وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ دارالحکومت میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

قائم مقام صدر Delcy Rodríguez نے زلزلوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ Simón Bolívar International Airport کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ہوائی اڈے کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام انفراسٹرکچر کے معائنے اور حفاظتی جائزے کے بعد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق دارالحکومت Caracas میں متعدد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ابتدائی رپورٹس میں کم از کم 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے