سوات کی جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیف اللہ جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی، حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 4 کی تلاش جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثےکا شکار کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مقامی انتظامیہ اور رضاکاروں کا سرچ آپریشن جاری ہے
