چین نے اپنی فوج کی اعلیٰ قیادت میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے دو سینئر فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینی فوج میں جاری انسدادِ بدعنوانی مہم کے نتیجے میں متعدد اعلیٰ فوجی عہدیدار اپنے عہدوں سے ہٹائے جا چکے ہیں۔
چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے جمعے کے روز ایک خصوصی تقریب میں ژانگ شوگوانگ اور فضائیہ کے کمانڈر وانگ گینگ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کیے۔
رپورٹس کے مطابق ژانگ شوگوانگ کو مرکزی فوجی کمیشن کے اس شعبے کی سربراہی بھی سونپی گئی ہے جو فوج کے اندر بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کا ذمہ دار ہے، جسے چینی فوج میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
