کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب

ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پرعملدرآمد کیلئے انتظامی پروٹوکول بنانے کے حکم کا معاملے پر وفاقی ٹیکس محتسب نے اہم وضاحت جاری کر دی۔ وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی کے مطابق قانون کی حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہر ادارہ اپنے اختیارات کے اندر رہ کر کام کرے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے اعلامیے کے مطابق تاریخی فیصلے سے آئندہ کئی برس تک قانونی اداروں کے طرز عمل کی رہنمائی متوقع ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نےعوامی قانون کا ایک دائمی اصول وضح کیا ہے۔ کوئی بھی ادارہ قانون کےواضح طورپرعطا کردہ اختیارات سےتجاوزنہیں کرسکتا۔

اعلامیے کے مطابق عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی کی سماعت کا اختیاراعلیٰ آئینی عدالتوں کے پاس ہے۔ ٹیکس دہندگان کی انفرادی شکایات واضح طور پر وفاقی ٹیکس محتسب کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔ قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ ہر ادارہ اپنےاختیارکےاندررہ کرکام کرے۔ ٹیکس تنازعات بنیادی طورپرمخصوص افراد سے متعلق ہوتے ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے بھیجے ہوئے مقدمات پر یہ دفترتحقیقات کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب ظفرحجازی نے کہا ٹیکس حکام کی بدانتظامی،اختیارات کےناجائز استعمال اورٹیکس دہندگان کےتحفظ کیلئےپرعزم ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب اپنے اختیارات قانون سے مکمل وفاداری کے ساتھ استعمال کرتا رہے گا۔ توقع ہے یہ فیصلہ وفاقی ٹیکس محتسب کی آئینی حدود کے بارے میں اہم نظیر کے طور پر کام کرے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دہندگان کا مالیاتی ڈیٹا اور خفیہ ٹیکس معلومات کسی بھی غیر مجاز شخص کے سامنے ظاہر نہ کی جائیں۔ یہ اہم حکم ٹیکس دہندگان کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر جاری کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے