صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد سمیت کرغزستان کےسرکاری دورے پر پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد سمیت کرغزستان کےسرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔ صدرمملکت کو دورے کی دعوت کرغزستان کے ہم منصب سدیر جبارروف نے دی تھی ۔ چار روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر مذاکرات ہوں گے ۔ 

صدر مملکت آصف زرداری دورہ کرغزستان پر چولپان اَتا پہنچ گئے۔۔ کرغز صدر سادیر چپاروف نے ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔۔ صدر زرداری کو ہوائی اڈے پرگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکیس برس بعد کسی بھی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زراری کی کرغزستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود  کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے ۔ جن میں پاک کرغزستان تعلقات کے تمام پہلوؤں ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی ۔ صدر مملکت سے کرغز پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ملاقات کریں گے ۔ انیس سو پینسٹھ کے بعد آصف زرداری کرغستان کے دوران کرنے والے پہلے پاکستانی صدر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے