چین کے سینٹر فار گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجودہ پالیسیوں اور اقدامات کو اسی سمت میں جاری رکھتے ہیں تو مستقبل میں انہیں نوبیل امن انعام مل سکتا ہے یا وہ یہ اعزاز مشترکہ طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے اور خواہش ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اسی انداز میں مثبت کردار ادا کرتے رہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے منتخب کیا جائے یا وہ یہ اعزاز مشترکہ طور پر حاصل کریں۔
چینی ماہر نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی قیادت امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے، کیونکہ ایسے اقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
