واشنگٹن : سفارتی محاذ پربھارت کوبڑا دھچکا لگا ہے۔ ورلڈبینک کاسندھ طاس معاہدے پرواضح موقف سامنے آگیا ہے۔ بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ورلڈ بینک نے واضح اعلان کردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنےکی کوئی شق اس میں شامل نہیں۔ سندھ طاس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔ سندھ طاس معاہدےمیں عالمی بینک کا کرداربنیادی طورپرسہولت کارکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کےصدرکاسندھ طاس معاہدے کے حوالے سےحالیہ انٹرویوثابت کرتا ہےکہ بھارت یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ورلڈبینک کےواضح موقف کی بعد بھارتی مکروہ عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔