ازبکستان-ایران بزنس فورم کا انعقاد

ازبکستان-ایران بزنس فورم تاشقند میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے 200 سے زائد کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب  ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ایرانی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی، جس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔  اس موقع پر صنعت، زراعت، تعمیرات، ٹیکسٹائل، طب اور لاجسٹکس سمیت اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ ازبکستان کے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین، دیورون وکھوبوف، اور آئی سی سی آئی ایم اے کے صدر، سماد حسن زادے، نے بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور دیا، اور بتایا کہ  2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 503۔4 ملین ڈالر تک  رہا  تھا۔ فورم میں ازبکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر پیشکشیں بھی شامل تھیں، جس کے بعد بی ٹو بی ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ کاروباری تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس وقت ازبکستان میں 268  ادارے ایرانی سرمایہ کاری  کے ریعے کام کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے