ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، کہا آج رات بھی حملہ کر سکتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر آج رات بھی ایران کو نشانہ بنا سکتا ہے، جبکہ تہران کے ساتھ معاہدے کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کا اجلاس انتہائی کامیاب رہا اور ان کی کوششوں سے کئی تنازعات کو ختم کرانے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات انتہائی مشکل رہے اور ایران کئی دہائیوں سے دنیا کو دھمکاتا آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز بحری جہازوں پر ڈرون حملے کیے، جس کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت نے مذاکرات میں دھوکا دیا اور وہ برسوں سے خطے میں تشدد اور عدم استحکام کا باعث بنتی رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے