فیفا ورلڈ کپ 2026: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، فرانس، ارجنٹینا اور اسپین سمیت 8 ٹیمیں میدان میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

وینکوور میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دے کر 72 برس بعد فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں سوئٹزرلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دو روزہ وقفے کے بعد کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعے کی شب ہوگا، جہاں پہلا مقابلہ فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجیئم آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ تیسرے مقابلے میں انگلینڈ کا سامنا ناروے سے ہوگا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ باقی تین کوارٹر فائنل میچز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے