محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران امریکہ تنازعہ اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پولیس افسران کی ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی، سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ روکنے کیلئے اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، ہم نے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے