گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کا پاکستان کا دورہ

نیشنل اییمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وفد کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد اور مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومتِ پاکستان کی مؤثر قیادت اور بھرپور عزم کو سراہا۔

نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ چھ ماہ پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن قرار دیا علاوہ ازیں پولیو کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور بھی دیا گیا۔

اجلاس میں پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اراکین نے خواتین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی، وفد کے اراکین نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے حوصلہ افزا تجربات سنے اور ان کی گراں قدر خدمات اورغیر معمولی خدمات اور پولیو کے خاتمے میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے