مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل مہنگا ہونا شروع ہو گیا

ایشیا کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے لبنان پر حملوں سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، سنگاپور کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 51 سینٹس کا اضافہ ہوا۔ ایک بیرل تیل کی قیمت 72 ڈالر 49 سینٹس پر پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل 43 سینٹس مہنگا ہو گیا،، ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ خام تیل تیل 68 ڈالر 61 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔

گذشہ ہفتے چین نے مالیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا تاکہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا جا سکے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں خام تیل کی طلب کم ہونے کے باعث قیمت میں 3 فیصد کمی آئی تھی تاہم اب مشرق وسطیٰ میں جنگ بڑھنے کے باعث قیمت بڑھ رہی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے