زرمبادلہ کے ذخائر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

فوریکس ریزرو میں غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط ہے جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ ڈالر قسط جاری کی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر کا حجم 10 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ سرکاری ریزرو میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتہ پہلے ان ذخائر کا حجم 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھا۔

بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس کی صورت میں 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ ایک ہفتے میں 5 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کمی آئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے