مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

مریم نواز شریف نے پرتگال کے سفیر کی لاہور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا، پرتگالی سفیر پالو ڈومینگوز نے پاکستان خصوصاً لاہور کے پکوان اور اہل لاہور کی مہمان نوازی، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دی، ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان پرتگ بزنس فورم قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔

لاہور اور لزبن شہر کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کے لیے سسٹر سٹی تعلقات بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، مریم نواز شریف نے سیاحت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی، پرتگالی سفیر پالوڈومینگوز نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پرتگال کے دورے کیلئے مدعو بھی کیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پرتگال اور پنجاب کے درمیان فارماسیوٹیکل سیکٹر، توانائی، آبی وسائل، ہیلتھ اور ڈیجیٹل جدت میں امکانات موجود ہیں۔

پرتگالی سفیر کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے قیام اور صوبے میں ہیلتھ کے شعبے میں ریکارڈ کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی کثیر تعداد فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہے، پرتگالی ثقافت، ورثے، زبان اورعلمی تبادلوں کو فروغ دینے سے عوامی روابط کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال کے تعلقات پائیدار روابط کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے آگے بڑھائیں گے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کے معترف ہوں، تاہم پاکستانی تاجروں کو پرتگال میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے