خواتین کے کھیلوں کی کوریج کے لیے نئے ضوابط، غیر مناسب کیمرا اینگلز اور سلو موشن ری پلے محدود کرنے کی ہدایت

یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) نے خواتین کے ایتھلیٹکس مقابلوں کی براہِ راست نشریات کے لیے نئے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی غیر ضروری جنسی نوعیت کی عکاسی سے گریز کرتے ہوئے کھیلوں کی زیادہ باوقار اور پیشہ ورانہ کوریج کو یقینی بنانا ہے۔

یہ نئی ہدایات خواتین ایتھلیٹس سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیں تاکہ ٹیلی ویژن نشریات میں ایسے کیمرا اینگلز اور مناظر سے اجتناب کیا جا سکے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بجائے ان کی جسمانی ساخت پر غیر ضروری توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

برطانیہ کی اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی پول والٹر ہولی بریڈشا نے بتایا کہ بعض کیمرا اینگلز اور سلو موشن ری پلے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ہراسانی اور نامناسب ویڈیوز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مواقع پر خواتین ایتھلیٹس اپنی کارکردگی سے زیادہ کیمروں کے زاویوں کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں۔

سربیا کی اولمپک لانگ جمپر ایوانا اسپانووچ نے بھی ان خدشات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کیمرا اینگلز مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں میں بے چینی پیدا کرتے ہیں اور ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے