غزہ میں اسرائیلی جارحیت برقرار؛ تازہ حملوں میں معصوم بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی شہید، خان یونس میں تباہی کا سلسلہ جاری

غزہ پٹی پر اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فضائی و زمینی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں تازہ ترین کارروائیوں میں 3 معصوم بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے النصر میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہو گئے۔ ملوک رول کے مطابق شہداء میں ماں، باپ اور ان کے 3 بچے شامل ہیں، جبکہ خاندان کا صرف ایک بچہ عمارت سے باہر ہونے کی وجہ سے اس ہولناک حملے میں محفوظ رہا۔ اس کے علاوہ، غزہ کے علاقے فروسیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا، جبکہ خان یونس کے اضلاع میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو بارود سے اڑانے اور مسمار کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 شہداء کی لاشیں مختلف ہسپتالوں میں لائی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے