راولپنڈی میں بارودی مواد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایک ملزم کو گرفتار کر کے زیر استعمال کیری وین قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی تھانہ نیو ایئرپورٹ کی حدود میں کی گئی۔ گرفتار ملزم محمد سلیم کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزم کی گاڑی کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر بائیس کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

قبضے میں لیے گئے مواد میں 180 ایکپلوزیو  بارز ، 490 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور ایک ہزار میٹر تار شامل ہے۔ ملزم کو برآمد شدہ بارودی مواد اور گاڑی سمیت تھانہ نیو ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے بارودی مواد کی ترسیل، ممکنہ خریداروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے