وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے خواجہ آصف کا بیان انکی ’ذاتی رائے‘ قرار دیدیا

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان پارٹی یا حکومت کی پالیسی نہیں ان کی ذاتی رائے ہے۔

واضح رہے کہ میرپور میں جلسے سے خطاب میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد جلسے میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان کی مذمت نہیں کی ، کشمیری عوام کو ووٹ دے کر دکھانا ہوگا کہ وہ اس بیان کے خلاف ہیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) پر عائد کیے گئے الزامات پر ردعمل دیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر عوام کو اشتعال دلانا قابل مذمت ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بربادی کرپشن اور ٹوٹی سڑکیں چاہتے ہیں تو کشمیری ن لیگ کو ووٹ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے