پیپلزپارٹی نے وفاقی وزرا کے بیانات کے خلاف عوامی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔12 ستمبر کو سندھ بھرمیں "سندھ دھرتی ماں ہے” کےعنوان سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔
کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ڈویژنل سطح پر وحدتِ سندھ سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔وزیراعظم وفاقی وزرا کو نئے صوبوں سے متعلق بیان بازی سے روکیں۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے تحت صوبائی اختیار ہے۔ وفاقی حکومت صوبوں کی آئینی حیثیت میں مداخلت سے باز رہے۔ نثار کھوڑو نے کہا وفاق کے پاس آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت نہیں۔ جمہوریت کے تسلسل کو کمزور اور ملکی سالمیت سے کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اٹھارویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور سندھ کی وحدت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وقار مہدی نے کہا سندھ کے لوگ کراچی سے کشمور تک ایک آواز ہیں۔ سندھ کی وحدت کےخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
