پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں،،
4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو دو سال کی بلند ترین سطح ہے،،
سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،، حکومت کے پاس ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی،،
بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس کی صورت میں زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو گئے،، بینکوں کے پاس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں،،
ملکی زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کے امپورٹ بل کے مساوی ہیں،،