کراچی کی 15 سالہ مریم صدیق نے بھارت کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے لیے ایک نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔
مریم صدیق نےصرف ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں اے سی سی اے کے تمام 17 پرچے کامیابی سے پاس کر لیے اور دنیا کی کم عمر ترین امیدوار بن گئیں جنہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
اس شاندارکامیابی کے ساتھ مریم صدیق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ایک امیدوار کے پاس تھا۔
مریم صدیق کی اس غیر معمولی کامیابی پر تعلیمی حلقوں اور عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
