ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ گڈگورننس پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، گڈگورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ وزیر داخلہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، اس پر بات نہیں کروں گا تاہم گڈ گورننس کے بغیر آپ کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے14نکات ہیں جس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان کی سکیورٹی کےلیے گڈگورننس انتہائی اہم ہے، مسائل حل نہیں ہورہے اس کا مطلب ہے گڈ گورنرنس کےلیے کچھ کرنا پڑے گا،گڈ گورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ ہم نے نہیں، عوام نے کرنا ہے، اچھی حکمرانی کے بغیر معاملات بہتر نہیں ہوسکتے، اچھی حکمرانی کیلئے ری سیٹ کی ضرورت ہے تو پھر اسے ہوجانا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 1972 میں ملک کی آبادی 6 سے 7 کروڑ اور آج 25 کروڑ ہے۔ آبادی 4 گنا بڑھ گئی مگر صوبے 4 ہی ہیں ۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کیا یہ اچھی حکمرانی کےلیے بہتر ہے ۔ گڈگورننس پاکستان کےلیے بہت ضروری ہے ۔ اسے بہتر کیسے بنانا ہے یہ فیصلہ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے کرنا ہے ۔ اور یہ سب پاکستان کے لوگوں کی مرضی سے ہونا چاہیے کیونکہ عوام کی مرضی سپریم ہے۔
