ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ، جوڈیشل افسران کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ الاؤنسز میں بڑا اضافہ کردیا گیا ، افسران کو 60 ہزار سے 2 لاکھ تک الاؤنس ملے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نئے نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس ملے گا جبکہ گریڈ 21 کے افسران کے لیے یہ الاؤنس 1 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسران کو 1 لاکھ 75 ہزار اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے