سپریم کورٹ نے مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر اہم فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے صدر کی ایک عمارت سے متعلق مقدمے میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کرایہ دار کو 6 ماہ کے اندر رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مالک کرایہ دار کی مرضی یا خواہش کا پابند نہیں، اُسے اپنی جائیداد استعمال کرنے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔
