اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ینگ شاہینز بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئی، پاکستانی شاہین پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی) کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود کی قیادت میں اسلام آباد سے ہانگژو پہنچے۔ ننھے قومی بیس بالرز 15 اگست تک جاری رہنے والے اس ایشیائی ایونٹ میں قومی ننھے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شائقینِ کھیل کی جانب سے بھی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ایف بی کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت اور دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرکے ہمارے ینگ شاہینوں کو عالمی سطح کا بہترین تجربہ حاصل ہوگا اور یہ انڈر 12 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنت بھی ہے، جس سے ہماری ٹیم کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔
پاکستان ینگ شاہینز ٹیم بی ایف اے انڈر12 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سیکرٹری جنرل کی ایچ بی طاہر محمود کی قیادت میں ہانگزو، چین پہنچ گئی
