ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا افغان طالبان کا دعویٰ حقائق کے منافی قرار

وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے افغان طالبان کی جانب سے ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ دعویٰ مسترد کردیا گیا۔

بیان کے مطابق ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا افغان طالبان کا دعویٰ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، الزام حقائق کے منافی اور اصل مسئلے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان میں امریکی و اتحادی افواج کے چھوڑے جدید ہتھیار اور فوجی سامان پہلے سے موجود ہے، چھوڑے گئے فوجی سازوسامان کی مالیت کا تخمینہ 7.2 ارب امریکی ڈالر ہے، افغانستان میں کئی دہائیوں سے جمع سوویت دور کے ہتھیاروں کے بڑے ذخائر بھی ہیں، یہ ذخائر بھی افغان سرزمین پر اسلحے کی موجودگی کی اہم وجہ ہیں۔

بیان کے مطابق افغانستان میں پہلے سے موجود ہتھیاروں کو پاکستان سے منسوب کرنے کی کوشش بظاہر عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ معاملہ افغانستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر تشویش پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو اب بھی پناہ،سہولت کاری اور کارروائی کی آزادی ہے، یہ گروہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں مصروف ہیں، افغان طالبان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے