آبنائے ہرمز کے باہر چین اور امارات کے درمیان نیا براہِ راست بحری تجارتی روٹ شروع

آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے چین کے ساتھ براہِ راست بحری تجارت کا نیا روٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق نئے بحری روٹ کے ذریعے چین سے گاڑیوں کی بڑی کھیپ براہِ راست خورفکان پورٹ پہنچے گی۔

نئے تجارتی روٹ کے تحت چین کی شیاوموہ بندرگاہ اور متحدہ عرب امارات کے خورفکان پورٹ کے درمیان براہِ راست بحری مال برداری شروع ہوگئی ہے۔

اس روٹ کے ذریعے گاڑیوں سمیت دیگر تجارتی سامان کی ترسیل زیادہ تیزی سے ممکن ہوگی۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق نئے بحری روٹ سے گاڑیوں کی ترسیل کے وقت میں 3 سے 5 دن تک کمی آئے گی۔

اس پیش رفت سے چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

خورفکان پورٹ کی جغرافیائی اہمیت بھی اس نئے روٹ کو نمایاں بناتی ہے۔ یہ بندرگاہ آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع ہے۔

نئے بحری راستے سے سامان کی نقل و حرکت میں تیزی آنے کے ساتھ خطے کی بندرگاہی اور لاجسٹکس سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے