سمندری طوفان ٹائیفون ڈولفن چین سے ٹکرا گیا، 10 لاکھ افراد کا انخلا

چین کے مشرقی ساحل سے رواں سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ٹائیفون ڈولفن ٹکرا گیا، جس کے بعد مختلف علاقوں میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

طوفان کے باعث حکام نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائیفون ڈولفن نے اتوار کی شام تقریباً ساڑھے 5 بجے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر یویوان کے قریب خشکی پر لینڈ فال کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لینڈ فال کے وقت طوفان کے مرکز کے قریب مسلسل ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 42 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

یہ رفتار تقریباً 151 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔

طوفان کے بعد چین کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹائیفون ڈولفن کے باعث چین کے مشرقی علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد کو گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

طوفان کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

شدید موسمی حالات کے باعث چین کے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے