79 یوں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی جانب سے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور پیغام میں کہا کہ مسلح افواج قائداعظم،بانیوں اور قربانیوں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عظیم قربانیوں نے آزادی کی آرزو کو خودمختار پاکستان کی حقیقت میں بدل دیا، ان کا ویژن، ہمت اور عزم قوم کیلئے رہنمائی کی قوت بنے ہوئے ہیں، یہ قربانیاں اصولوں اور نظریات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی رہتی ہیں، مسلح افواج اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، شہداءکی قربانیوں نے ملک کی آزادی، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔
مسلح افواج مادروطن کے دفاع کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، مسلح افواج ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ثابت قدم رہیں گی، پاکستان کی طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں مضمر ہے، آئیے ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں، آئیے رواداری کو فروغ دیں،محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئےمل کرکام کریں، افواج پاکستان زندہ باد!،پاکستان ہمیشہ پائندہ آباد!
