میاں صاحب آزاد کشمیر کا الیکشن بالکل ایسا تھا جیسا پنجاب میں ہوا تھا، ندیم افضل چن

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے نتائج سے متلعق لیگی قیادت کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ایک دن مکمل الیکشن نہیں ہو سکا۔ ایک جماعت کے بائیکاٹ کو بھی مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔ یہ انتخابات بالکل ویسے ہوئے جیسے پنجاب میں ہوئے تھے۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ کہا کہ اگر شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی نتائج ضرور تسلیم کرے گی، پہلے بھی کرتی رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تسلیم کرتی ہے ہماری میڈیا پالیسی ن لیگ جیسی مؤثر نہیں، یہ ہماری غلطی ہے، ہم جوبناتےہیں اسے بیچ نہیں پاتے،ن لیگ جو بناتی ہے،اسے ڈبل قیمت پر بیچتی ہے، پنجاب میں ن لیگ کا کوئی ایسا منصوبہ بتائیں جو سندھ کے منصوبوں کا مقابلہ کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے