ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر، یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔

دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کے خلاف بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے