نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 32 افراد سوار تھے

نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں 32 افراد سوار تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام حادثے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مزید معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے